پریس کانفرنس میں لاجواب وپریشان ہونے والےDG ایس بی سی اے منظر سے غائب،پیداگیری کے دھندے جاری
وزیر بلدیات مبین جمانی کو حقیقت کا ادلراک ہونے پر سخت اقدام کرنا چاہئے تھا کہ ادارے میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے
(رپورٹ O اے آر ملک) کراچی
گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران وزیر بلدیات مبین جمانی کی موجود گی میں صحافیوں کے سوالوں پر ڈی جی/ ایس بی سی اے لاجواب وپریشان ہوکررہ گئے،سیدھے سادے دوٹوک سوالوں سے پریشانDG ایس بی سی اے سرد موسم میں پیشانی سے ناویدہ پسینہ پونچھتے نظرآئے،اس پر مناسب تو یہ تھا کہ وزیر بلدیات حقائق جان کر سخت اقدام کرتے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ DG اسحق کھوڑو کی منظر سے ہٹاکر آنکھ او جھل پہاڑ اوجھل کے مثل انسانوں کے بھولنے کی عادت کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا،لیکن عقل حیران ہے کہDG کے منظر سے غائب ہونے کا باوجود عوام دشمن،قانون لیکن ناجائز تعمیرات جاری ہیں تو شہری معاملات کو کیسے بھول سکتے ہیں۔