ایف آئی آر لائیں، موٹرسائیکل اور موبائل تحفہ لے جائیں، گورنر سندھ کا اعلان


کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے چوری شدہ موٹرسائیکل اور چھینے گئے موبائل فون متاثرین کو بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پچھلے سال 1700سے زائد موٹرسائیکل چھینی گئیں شہری اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ایف آئی آر لےکر آئیں میں اپنی طرف سےموٹرسائیکل کاتحفہ دوں گا اور آن لائن ٹرانسپورٹ والےجن کے موبائل چھینے گئے انہیں موبائل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوئی اپنے حصے کا کام کر لے تو ملکی مسائل حل ہو سکتے ہیں مسائل بےتحاشا ہیں تو وسائل بھی بےحد ہیں ہم بھی کوشاں ہیں کہ شہریوں کوسہولت دے سکیں۔


ان کا کہنا تھا کہ مفت ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کرنےجا رہے ہیں اس کارڈ کے تحت کوئی بھی اپنی فیملی کا5لاکھ تک کا علاج کر سکتا ہے میں جب تک عہدےپرہوں گورنرہاؤس سب کےلیےکھلاہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہا کہ 15 ماہ ہوگئے میں نے نہ کبھی کسی سےکوئی ڈیمانڈکی یا اپنےکوئی کام کرائے؟ گورنرہاؤس میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو راشن دیا، 3لاکھ افراد نے افطار کیا، مفت آئی ٹی کورسز کیلئے تیاری مکمل ہے جلد آغاز ہونےجا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*