کھانوں کے ٹریول گائیڈ ٹیسٹ اٹلس نے 2024 کے 100 بہترین کھانوں میں پاکستان اور بھارت کے دیسی کھانوں کو بھی شامل کیا ہے۔
ٹیسٹ اٹلس نے دنیا کے 100 بہترین پکوانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان اور بھارت میں مقامی لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے والے دیسی کھانوں کو تجویز کیا گیا ہے۔
مکھن لہسن نان کو نان کی مشہور اقسام میں سے ایک کے طور پر فہرست میں نامزد کیا گیا۔ اسے آٹا، پانی، خمیر، نمک، چینی اور دہی کا استعمال کرکے بنایا جاتا ہے۔
اگرچہ ویب سائٹ نے اسے ہندوستان سے منسلک کیا ہے ، لیکن یہ پاکستان میں بھی بڑے پیمانے پر مقبول ہے اور پاکستانی شہری اسے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
اس کی تیاری میں آٹے کو بیضوی شکل دی جاتی ہے اور روایتی طور پر تندور یا اوون میں پکایا جاتا ہے۔ بعض گھروں میں اسے تلا بھی جاتا ہے۔ روٹی تیار ہونے پر پگھلے ہوئے مکھن اور کٹے ہوئے لہسن کا مرکب روٹی پر لیپ کیا جاتا ہے۔
Loading...