ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب دو دھماکے، 103 افراد جاں بحق

ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 141 زخمی ہوگئے۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔

عرب میڈیا کی رپوٹ کے مطابق ایران میں جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے داخلی دروازے کے قریب رکھے گئے تھے، دھماکوں کے وقت بڑی تعداد میں لوگ قاسم سلیمانی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے موجود تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

ایرانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے 5 اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کرمان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے ایسے اقدامات ہمارے ٹھوس عزم کو متاثر نہیں کرسکتے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*