جامعہ کراچی کے کمپیوٹیشنل کیمسٹری کے سائینسدان ’پاکستان اکیڈمی آف سائینسز‘ کے فیلو منتخب
کراچی: (اسٹاف رپورٹر)
ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)،جامعہ کراچی کے فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹرظہیر الحق ’پاکستان اکیڈمی آف سائینسزکے فیلو منتخب ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پروفیسرظہیر الحق کو اُن کی اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پاکستان اکیڈمی آف سائینسز صرف اُن ماہرین کو فیلومنتخب کرتا ہے جنھوں نے سائینس کی ترقی و فروغ میں نمایاں کام سرانجام دیا ہو جبکہ اس ادارے کا وظائف میں پاکستان میں بنیادی اور اطلاقی سائینسی علوم میں اعلی تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسرظہیر الحق کمپیوٹیشنل کیمسٹری میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ممتاز سائینسدان ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹرمیں قائم کمپیوٹیشنل کیمسٹری لیبارٹری کے بانی سربراہ ہیں، ان کے حصے میں250 ریسرچ آرٹکل شامل ہیں جو بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوہے ہیں جبکہ الزئمر، ہائپر ٹینشن، کینسر، امیونوسپریشن، لیشمینس اور ہیپاٹائٹس ان کی تحقیقات کا خاص موضوع رہے ہیں جبکہ ان کے یو ایس پیٹنٹ کی تعداد4ہے۔ ان کی نگرانی میں40اسکالرز ے ایم فل اورپی ایچ ڈی بھی مکمل کیے ہیں۔
پروفیسرظہیر الحق کی سائٹیشن5ہزار سے زیادہ ہیں جس سے ان کا امپیکٹ فیکٹر ظاہر ہوتا ہے، ان کا ایچ انڈیکس 35ہے جبکہ آئی 10 انڈیکس 125پروفیسرظہیر الحق نہ صرف انٹرنیشنل بُک سیریز ’فرنٹیئرز ان کمپیوٹیشنل کیمسٹری‘ کے ایڈیٹر ہیں بلکہ کئی ملکی اور غیر ملکی اعزازات کے حامل بھی ہیں جن میں ڈاکٹر عطاالرحمن گولڈ میڈل آف کیمسٹری، سی ایس پی گولڈ میڈل انڈر40، اور پاکستان کونسل فار سائینس اور ٹیکنالوجی ریسرچ کا پروڈکٹوٹی ایوارڈ برائے2004-2017 بھی شامل ہیں۔
شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی اور پروفیسرامریطس ڈاکٹر عطا الرحمن اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل اور ادویاتی اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر قائم یونیسکو چیئر کے نگراں (چیئر ہولڈر) پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے بھی پروفیسر ظہیر الحق کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
Loading...