شہر مین تھانیداروں نے اسٹریٹ کریمنلز کی خریدوفروخت شروع کردی

شہر مین تھانیداروں نے اسٹریٹ کریمنلز کی خریدوفروخت شروع کردی اورنگی پولیس نے جعلی مقابلے مین دو زخمی ڈکیتوں کی گرفتاری ظاہر کرکے ملزمان کو اسلحہ کرائے پر دینے والے ملزم کو ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کردیا

رپورٹ راﺅ عمران

شہر مین تھانیداروں نے اسٹریٹ کریمنلز کی خریدوفروخت شروع کردی اورنگی پولیس نے جعلی مقابلے مین دو زخمی ڈکیتوں کی گرفتاری ظاہر کرکے ملزمان کو اسلحہ کرائے پر دینے والے ملزم کو ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کردیا ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے بعد اس نے جعلی مقابلے کی رام کہانی سنا دی قصہ کچھ یوں ہے گزشتہ روز ناظم آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے عدنان نامی ملزم زخمی ہوا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جو کہ اورنگی ٹاو¿ن پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا،زخمی ملزم عدنان کی نشاندہی پر اورنگی ٹاو¿ن پولیس نے اس کے ساتھی کاشف کو گرفتار کیا تو انکشاف ہوا ملزمان واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ عبداللہ ولد بخت شیر نامی شخص سے کرائے پر لیتے ہیں اور واردات کے بعد اسے واپس کر دیتے ہیں،ایس ایچ او اورنگی ٹاو¿ن علی رضا نے ملزمان کی نشاندہی پر اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر فور ڈی سے اسلحہ کرائے پر دینے والے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور زخمی ملزم عدنان اور کاشف کو علی گڑھ بازار میں لے جا کر انہیں زمین پر لٹا کر تصویریں ایس ایس پی ویسٹ کو بھیج دی اور اورنگی ٹاو¿ن پولیس سے مقابلے میں دو ملزمان کی گرفتاری ظاہر کر دی اور ایس ایس پی ویسٹ سے سال نو کے آغاز پر پہلا پولیس مقابلہ کرنے پر شاباش بھی لے لی ایس ایچ او نے تین ملزمان میں سے دو کی پولیس مقابلے میں گرفتاری ظاہر کر دی اور اسلحہ کرائے پر دینے والے ملزم کی تھانے میں نیلامی شروع کر دی گئی،یہ نیلامی ہزاروں سے شروع ہوئی بعد ازاں ملزم کو 6 گھنٹے لاک اپ میں رکھنے کے بعد بابو نامی شخص سے مبینہ طور پر ساٹھ ہزار روپے کی رقم وصولی کے بعد ملزم کو بیچ دیا گیا،معاملہ میڈیا کی زینت بنا تو پولیس حکام حرکت میں آ گئے اور ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایس پی کو تحقیقات کا حکم دیا اور پھر پولیس نے رشوت کے عیوض چھوڑے گئے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے بعد ازاں ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ڈی ایس پی اورنگی ٹاو¿ن کمال نسیم کی ٹیم نے ملزم عبداللہ ولد بخت شیر کو اورنگی ٹاو¿ن 4 نمبر کے قریب سے گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عبداللہ ولد بخت شیر نے دوران انٹروگیشن خود سے اسلحے کی برآمدگی اور پولیس کی جانب سے رہا کیے جانے کا اعتراف کر لیا ہے اور ملزم کے اہل خانہ نے پولیس کو رشوت دینے کا انکشاف بھی کیا ہے تاہم پولیس کی رشوت وصولی سے متعلق ملزم کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*