پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری
سے ہوگا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پیٹرولیم صارفین کو مزید ریلیف دینے کے لیے تیار ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ متوقع ہے،جس کی وجہ بین الاقوامی ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 265.62 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت متوقع اضافے کے بعد 277.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی گزشتہ 15 دنوں کے جائزے کے بعد سے بین الاقوامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نتیجہ ہے۔ پندرہ دسمبر کو قیمتوں کے تعین سے پہلے برینٹ کی قیمت کم ہوئی تھی جس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 80 ڈالر سے نیچے ہے۔ نومبر کے اختتام پر برینٹ 85 ڈالر پر تھا اور اس کے بعد نیچے آیا لہذا حکومت نے پیٹرول 14 روپے سستا کیا۔
اعداد وشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں پرانی سطح پر نہیں گئیں اور روپیہ بھی مستحکم ہے تو پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا جس کا باضابطہ اعلان 31 دسمبر بروز اتوار رات 11 بجے کے بعد کیا جائے گا۔
Loading...