کراچی: آر ایل این جی کی درآمد18ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران پہلی بار اسپاٹ مارکیٹ سے دو کارگو خریدنے کا آرڈر دینے کے بعد دسمبر2023 میں آر ایل این جی کی درآمد 18 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے
اور دسمبر میں درآمد کردہ کارگوز کی تعداد 11ہوگئی ہےواضح رہے کہ انٹرنیشنل اسپاٹ مارکیٹ میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور سردیوں کے دوران گیس کی بڑھتی ہوئی طلب نے حکومت کو اسپاٹ مارکیٹ سے کارگو خریدنے پر آمادہ کیا۔