
میکلوڈ روڈ پر سیکنڈ ہینڈ بائیکس کی خرید و فروخت کا کاروبار ٹھنڈا پڑ گیا، مارکیٹ میں گاہک نہ ہونے کے برابر رہ گئے، پرانی بائیکس کی قیمتوں میں بھی 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا جس سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 70 سے 75 ہزار روپے میں ملنی والی موٹرسائیکل اب 90 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں سن کر واپس لوٹ جاتے ہیں، نئی موٹرسائیکل پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اب پرانی موٹر سائیکل خریدنا بھی غریب کے بس کی بات نہیں رہی.
