تعلیمی بورڈز کو کمشنر کے حوالے کرنے کا فیصلہ ناکام ہوگیا


انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کو کمشنر آفس سے آپریٹ کیا جانے لگا

ایسوسی ایشنز نے بورڈز کو کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکم نامہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کردیا.

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

تعلیمی بورڈز کو کمشنرز کے حوالے کرنے کا تجربہ ناکام ہوگیا، پہلے سے انتظامی بحران کا شکار اعلی ثانوی تعلی بورڈ کراچی مزید دشواریوں میں مبتلاء ہوگیا، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کے احکامات کے بعد کمشنر کراچی سلیم راجپوت کو انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چئیرمین کا چارج دیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق سلیم راجپوت نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پہلے روز چھٹی ہوجانے کے دفتر پہنچے اس وقت تقریباً عملہ گھر واپس جانے کی تیاری کررہا تھا جس پر انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اسٹاف کو نااہل قرار دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ چارج لینے کے بعد سے ابتک تین روز گذر گئے لیکن چئیرمین سلیم راجپوت آفس نہیں آئے جبکہ انٹربورڈ کے تمام معاملات کے لیے اسٹاف کو کمشنر آفس طلب کیا جارہاہے، جبکہ اسٹاف کے ساتھ انتہائی تضحیک آمیز رویہ، خواتین اور پروفیسرز سے بھی موصوف کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے ، بورڈ ذرائع کے مطابق تمام ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال پر غور شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی کے کنونیر انیس الرحمان، جنرل سیکریٹری عبدالرحمان خان، ایڈیسنل سیکریٹری ذکیہ سلطانہ، پریس سیکریٹری محمد اسلم، ظفر مسعود رضوی، محمدعارف ، راؤلیاقت اور تمام ایسوسی ایشنز کے عہدداراوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے تعلءم بچاو ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی بورڈ کی سربراہی کمشنرز کو دینا خلاف آئین ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو بھٹو نے پاکستان کو جو آئین دیا تھا اس وقت سے تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی گورنر کے اختیار میں تھے۔لیکن بھٹو شہید کا نعرہ لگا کراقتدار میں آنے والوں نے گورنر کے بجائے وزیراعلی کو یہ اختیار دے دیا
کمشنرز کو مقرر کر نے کا یہ مطلب ہوگا کہ تعلیمی ادارے بیورو کریٹس کے حوالے کئے جارہے ہیں ۔بیوروکرٹس کی کیا کارکر دگی ہے اس سےسب واقف ہیں اور وہ کس کے اشارے پر کام کرتے ہیں یہ بھی زبان زد عام ہے اس اقدام کے خلاف تعلیم بچاؤ ایکشن کمیٹی سخت احتجاج کریگی جبکہ تمام تعلیمی ایسوسی ایشنز اور بورڈ کی ایسوسی ایشنز اسکے خلاف جلد بھر پور احتجاج کا آغاز کریں گے۔۔۔ تعلیم بچاو ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی بورڈز کو کمشنرز کے حوالے کرنے کا حکمنامہ فوری منسوخ کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*