عاطف اسلم کا لائیو کنسرٹ میں لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبول گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے رواں ماہ انتقال کرجانے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو لائیو کنسرٹ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

عاطف اسلم نے اپنے دبئی کے کنسرٹ کے دوران لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور بتایا کہ وہ اُن سے کبھی ملے تو نہیں لیکن انہوں نے لتا منگیشکر کے گیتوں کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

کنسرٹ کے دوران ہی عاطف اسلم نے لتا منگیشکر کا مایہ ناز گیت ’ایک پیار کا نغمہ ہے‘ کے چند بول گنگنائے۔

اس دوران اسٹیج پر نصب اسکرین پر لتا منگیشکر کی تصویر نمایاں کی گئی، کنسرٹ میں موجود شرکاء نے اس لمحے کو خوب انجوائے کیا کیونکہ وہ کنسرٹ میں اس قسم کے کسی خراج عقیدت کی توقع نہیں کررہے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ رواں ماہ 6 تاریخ کو دارِ فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*