سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ریلی کے شرکاءکا صدر پولیس موبائل پر حملہ پولیس افسر سمیت چار اہلکار زخمی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

کراچی ( کرائم رپورٹر راﺅ عمران ) سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ریلی کے شرکاءکا صدر پولیس موبائل پر حملہ پولیس افسر سمیت چار اہلکار زخمی روڈ پر دھرنا دینے سے روکنے پر شرکاءمشتعل ہوئے دو پولیس موبائلون میں توڑ پھوڑ کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام سندھی کلچر ڈے کے موقع پر صدر تھانے اور رسالہ تھانے کی موبائل ایف ٹی سی برج پر ڈیوٹی پر تھی صدر تھانے کے اے ایس آئی محمد اکرم کے مطابق کورنگی کی جانب سے موٹر سائیکلون پر سوار ایک ریلی آئی شرکاءکی تعداد 100سے150 ہوگی شرکاءنے جھنڈے اور دنڈے اٹھا رکھے تھے

ریلی کے شرکاءنے عباسی شہید روڈ ایف تی سی برج پر آکر رک گئے اور سرک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا وہاں اے ایس آئی اکرم تھانے کی موبائل SPB878پر اور رسالہ تھانے کی موبائل SpF158 پر ای ایس آئی خالد محمود جوانوں کے ہمرہ تھے پولیس نے ٹریفک بلاک ہونے پر ریلی کے شرکاءسے سڑک سے دھرنا ختم کرنے کا کہا تو شرکاء مشتعل ہوگئے اور پولیس موبائلوں پر حملہ کردیا تشدد سے صدر تھانے کا اے ایس آئی محمد اکرم کانسٹیبل گلریز ، آسف اور نعمان زخمی ہوگئے پولیس موبائل پر حملہ اورافسر سمیت 4 اہلکاروں کو زخمی کرنے کا پولیس افسران نے نوتس لیا صدر پولیس نے اے ایس آئی اکرم کی سرکاری مدعیت میں زیر دفع 353/341/427/149/147/148/186/ت پ ضمن ون 7A 33 کے تحت مقد مہ 328/2023 درج کرلیا پولیس زرائع کے مطابق حملہ کرنیوالے افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش جاری ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*