
پاکستانی خوبرو اور چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر کی دبئی میں بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پاکستانی اداکارہ نے بھارتی گلوکار کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تو ان دنوں کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
ہانیہ عامر ان دنوں اپنے دبئی کے سفر کی مختلف یادگار تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر وقتاً فوقتاً شیئر کر رہی ہیں۔
یشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری کہہ دیا
ان کی تصاویر و ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کبھی بازو پر بنائے گئے ٹیٹو تو کبھی انڈر واٹر مہم جوئی پر صارفین ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے بھارتی گلوکار بادشاہ شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’کڈز (kids) شاپنگ پر گئے‘۔
تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں شاپنگ کے علاوہ ہنسی مذاق اور ذائقے دار کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔وائرل تصاویر پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلآخر بادشاہ کو اپنی کرش سے ملنے کا موقع مل گیا تو کچھ صارفین نے شبہ ظاہر کیا کہ کیا یہ دونوں ڈیٹ کر رہے ہیں۔
تاہم بیشتر صارفین دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان دوستی سے بے حد خوش اور پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ دونوں فنکار جلد کسی مشترکہ پروجیکٹ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

