ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کل اسلام آباد میں ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔


نواز شریف نے سندھ کی 6 رکنی کمیٹی کو طلب کرلیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر احسن اقبال ، سردار ایاز صادق، بشیر میمن اور شاہ محمود شاہ ن لیگ وفد کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم وفود کی اس ملاقات میں انتخابی اتحاد اور سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*