بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا درجہ مل گیا

بی آر ٹی پشاور پاکستان کیلئے تیسری بار باعث اعزاز ہوا ہے، بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا درجہ مل گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون حصوصی برائے اطلاعات محمد علی سیف نے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس کا درجہ کارکردگی، مسافروں کیلئے منفرد روٹس چلانے، محفوظ سفری سہولت، خصوصی افراد کیلئے آسان سفری رسائی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو بہترین سفری سہولت دینے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 ممالک کو حاصل ہو سکا ہے، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کی تمام تر سروسز کی آزاد اور منصفانہ جانچ پڑتال کی گئی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کئی ممبران نے بی آر ٹی پشاور کا بغیر بتائے سفر کیا اور مسافروں سے ملاقات بھی کی۔ پاکستان گولڈ اسٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا۔

انکا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ کیلئے 100 میں 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بنایا اور ابھی تک کسی بھی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس حاصل کرنے والے ملک کے اتنے پوانٹس نہیں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ رواں سال 87 مزید بسیں سسٹم کا حصہ ہونگی، حکومت پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت خیبرپختونخوا کا اس عوامی پراجیکٹ بنانے پر اہل پشاور کی جانب سے مشکور ہیں۔

محمد علی سیف نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور دنیا میں صف اول کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ہے، پشاور کے شہریوں کے سفری اخراجات میں 100فیصد کمی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پشاور کی کامیابی میں حکومت خیبرپختونخوا، بی آر ٹی ملازمین، افسران، سروس پروائیڈرز اور تمام سرکاری اداروں کی انتھک محنت شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی آر ٹی پشاور کو عالمی ٹرانسپورٹ ادارے کی جانب سے اسسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈ میں اعزازی تذکرہ بھی حاصل ہوا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*