
پی ٹی آئی کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر رحمان مہیسر اور عمران ٹائیگرز کراچی کے سینیئر رہنما جناب نوید عالم صدیقی نے عمران ٹائیگرز کراچی کے تحت مہیسر ہاؤس میں تربیتی نشست منعقد کی جس میں پی ٹی آئی کراچی کے ورکرز اور سپورٹرز سے خطاب کیا۔ جس کے ذریعے ورکرز اور سپورٹرز کو پاکستان میں آئندہ آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ جس میں ورکرز اور سپورٹرز نے بھرپور تعداد میں حصہ لیا۔
اس پروگرام میں پی ٹی آئی کراچی کے سینیئر رہنما نعیم عادل شیخ اور وومن ونگ سے ثمینہ خٹک نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران ٹائیگرز کراچی کے سینیئر ممبر کمیل عسکری، اقراء جعفر، عبدالواحد، اسامہ ظہور، عبدالمتین اور دیگر موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری رحمان مہیسر اور سینیئر رہنما نعیم عادل شیخ نے تربیتی نشست کی کامیاب انعقاد پر ٹیم عمران ٹائیگرز کراچی کو مبارکباد دی۔