
تمام محکموں کے افسران ریاست کی جڑوںمیں بارود بھرنے اور چنگاری بھڑکانے میں مصروف
آباد گھروں سے لوگوں کو خوفزدہ کرکے باہر نکال کر تھوڑ ی بہت توڑ پھوڑ کے بعد بھاری رشوت کی وصولی معمولی بنالی گئی
ضلع وسطی SBCA کے AD اورنگزیب ‘ اسد خان نے عدالتی شکایات پر پیدا گیری شروع کردی’ چھوٹے بلڈرز خاص نشانہ

کراچی (رپورٹ اے آر ملک) تمام محکموں کے افسران ریاست کی جڑوںمیں بارود بھرنے اور چنگاری بھڑکانے میں مصروف ‘ ایس بی سی اے ضلع وسطی کے افسران بھی تباہی میں ثابت قدم بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاور فل پرچی کے حامل ایس بی سی اے ضلع وسطی کے AD اورنگزیب اور اسد خان نے آباد گھروں سے لوگوں کو نکال کر توڑ پھوڑ کرکے دھمکیوں سے مال بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تو پولیس کی اورنگی میں ڈکیتی کی واردات ‘ عوام ریاست سے محبت کرے گی یا نفرت کی فضا بنے گی عوامی غم وغصہ کسی بھی وقت بارود اور چنگاری کا کام کرسکتا ہے شہر میں افغانیوں کے گینگز اور اسٹریٹ کرمنلز الگ سرگرم ہیں ‘ پولیس میں نسل پرست ان کی ڈھال بنے ہوئے ہیں’ رینجرز خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ‘ محکمہ ایس بی سی اے کے پاور فل پرچی کے حامل ضلع وسطی کے افسران نے عدالتی احکامات وشکایات کو بھی چھری بنا لیاہے اور نگراں حکومت کا منہ کالا کرنے میں مصروف ہیں ان احکامات کی آڑ میں آباد گھروں کو نشانہ بنایا جارہاہے اور چھوٹے بلڈرز ان کا خاص نشانہ ہیں ضلع وسطی کے طاقتور AD اورنگزیب’ اسد خان ودیگر نے چھوٹے بلڈرز کو نشانہ بنالیا ہے۔ جس کی ایک مثال ناظم آباد نمبر 2 کا پلاٹ نمبر F/II/7/10 اس پلاٹ پر گرائونڈ پلس 2 فلور کی عمارت تعمیر کرنیوالے بلڈر سے کورٹ کمپلین کے نام پر مختلف اوقات میں 6 سے 7 بار بھاری رشوت لی گئی پہلی بار توڑ پھوڑ AD اسد خان نے کی اور 5 لاکھ روپے رشوت لے کر ٹلا کچھ وقت بعد اسد اور اورنگزیب نے تھوڑی بہت توڑ پھوڑ کی اور پوری عمارت زمین بوس کرنے کی دھمکی دے کر 3 لاکھ روپے رشوت لے کر جان چھوڑ ی پھر کچھ عرصے بعد اورنگزیب نے چڑھائی کی اور 2 لاکھ روپے رشوت بٹوری پھر تھوڑے عرصے بعد جاوید قدیر اور اسد خان پہنچ گئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لے کر ٹلے۔ یا درہے کہ مذکورہ پلاٹ کے برابر میں وہی پلاٹ ہے ‘ جہاں چند ما ہ قبل SBCA کا پرائیویٹ پٹہ سسٹم چلانے والے گروہ کا ایک کارندہ مارا گیا تھا۔ اس وقت بھی AD اورنگزیب’ اسد خان سمیت پاور فل پرچی والے افسران پرائیویٹ پٹہ سسٹم چلا رہے تھے اور آج بھی چلا رہے ہیں’ واضح رہے کہ DG ایس بی سی اے نے ضلع وسطی کے شکایات پر پردہ ڈالنے کیلئے کچھ افسران کا تبادلہ کچھ کو معطل اور چند کو ایڈ من بھیج دیا ہے مگر پاور فل پرچی والے کرپٹ افسران کل بھی آنکھ کا تارا تھے آج بھی ہیں اور ذرا دیانتدار وصلح جو افسران پوسٹنگ سے دور بیٹھے ہیں اور یہ طاقتور مافیا عوام اور ریاست میں آگ بھڑکانے میں مصروف ہے