
کون بنے گا کرکٹ کی دنیا کا نیا حکمران،،،،، فیصلہ ہوگا گل
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں جمی ہیں اب ورلڈ کپ فائنل پر۔۔۔۔ جو کھیلا جائے گا بھارت کے شہر احمد آبادکے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اور مدمقابل ہوں گے بھارت اور آسٹریلیا۔۔ جو ورلڈ کپ 2023 کی دو مضبوط ترین ٹیمیں بن کر سامنے آئی ہیں۔۔۔کرکٹ پنڈتوں کی رائے میں اس بار ورلڈ کپ بھارت لے اڑے گا جو 9گروپ میچوں کے ساتھ سیمی فائنل میں بھی باآسانی اپنے حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔ ۔۔ بھارت کی اس کامیابی میں جہاں ٹیم اسپرٹ کا دخل رہا ہے وہاں اسے ہوم گراو¿نڈ کا ایڈوانٹیج بھی حاصل رہا اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم انڈیانے تمام گروپ میچز بھی بڑے مارجن سے جیتے اور سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو باآسانی ہرانے میں کامیاب رہا۔۔۔۔۔ دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی حیران کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اپنے ابتدائی دو میچوں میں شکست کھانے کے بعد اچانک اپنے پرانے رنگ میں رنگتے ہوئے حریفوں کوحیران پریشان کرتے ہوئے باقی سات میچز میں فتوحات حاصل کیں اور پوائنٹس ٹیبل پر نمبر اگرچہ نمبر تین پر رہی لیکن سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دے کر آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ،،،،،،،،، یہی نہیں کینگروز اب تک سب سے زیادہ مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔۔۔ اور اپنی حیران کن پرفارمنس کے سبب کل کا فائنل اگر آسٹریلیا جیت جاتا ہے تو کوئی عجب بات نہ ہوگی۔۔۔