آسٹریلیا ، شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شارک مچھلی کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے ساحل پر پیش آیا، جہاں شارک نے ایک تیراک پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے تیراک کو شدید زخمی حالت میں سمندر سے باہر نکالا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

60 سال بعد سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں کسی انسان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں حکام کی جانب سے ساحلوں کو شارک سے محفوظ بنانےکے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں، 51 ساحلوں پر جال لگانے سمیت ڈرون اور سیٹیلائٹ سے شارکوں کی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*