کراچی: سسرالیوں نے بیوی کو لینے کے لیے آنے والے اپنے ہی داماد کو قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق مقتول عدنان کی بیوی تین چار دن سے سسرال میں تھی، عدنان اسے لینے گیا تو اس کے سسر اور 3سالوں کا اس سے جھگڑا ہوا جس دوران سسرال والوں نے اپنے ہی داماد اور دو بچوں کے باپ پر گولیاں برسادیں۔
پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول عدنان پراپرٹی کا کام کرتا تھا اور اس کا تعلق مالاکنڈ کے علاقے درگئی سے تھا جب کہ مقتول کی 2019 میں شادی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایک شخص تھانے آیا اور کہا کہ ہمارے دامادنے خود کو گولی ماردی ہے اور اس کے بعد وہ غائب ہوگیا، مقتول کا سسر اور تینوں سالے گھر سے فرار ہیں۔