میرا نے مجھ انگلش کی ٹیوشن مانگی تھی: انوشے اشرف کا دعویٰ

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے دعویٰ کیا ہےکہ اداکارہ میرا ان سے انگلش کی کلاسز لینے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

اداکارہ انوشے اشرف ایک ویب شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے مختلف موضوعات  پر گفتگو  کی۔

انوشے اشرف نے بتایا کہ میرا نے مجھ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں  نے مجھ سے کہا کہ کیا تم ہفتے میں دو دن (منگل اور جمعرات ) مجھے انگلش کی کلاسز دے دو گی؟۔

اداکارہ  نے  کہا کہ میرا  نے  مجھ سے کہا کہ انہیں ٹیوشن کلاسز لینا ہیں۔

انوشے کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات کی تھی کہ میرا نے مجھ سے ایسی خواہش کا اظہار کیا لیکن میں نے ہنسنا شروع کردیا کیوں کہ مجھے لگا تھا کہ میرا جی مذاق کررہی ہیں اور میرے جذبات کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ میرا مختلف مواقع پر اپنی گلابی انگلش سے اکثرو بیشر  خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*