ایس بی سی اے ضلع وسطی میں تبادلے رکوانے کیلئے 70 لاکھ کا ٹینڈر منظور


DG اسحاق کھوڑو نے بلڈرز کی شکایات پر تبادلوں کی کارروائی کا آغاز کیا، خبر ملنے پر ان ملازمین نے AD ریحان الائچی سے رابطہ کرلیا
فرنٹ مین ریحان الائچی نے ایک ماہ کیلئے تبادلے رکوانے کیلئے معاملات 70 لاکھ روپے میں طے کرادیے تبادلے ایک ماہ کیلئے ٹل گئے

کراچی(رپورٹO اے آر ملک ) SBCA ضلع وسطی میں ٹرانسفر پوسٹنگ سے بچنے کیلئے بد عنوان ماتحتوں نے DG اسحاق کھوڑو کو70 لاکھ کا ٹینڈر بھردیا۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے یہ دلچسپ انکشاف کیاہے کہ DG ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے بلڈرز کی جانب سے شکایات پر چندماتحتوں کے تبادلے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ مگر ان ماتحتوں نے DG کے فرنٹ مین ڈپٹی آفیشیٹنگکرنے والے ریحان الائچی سے رابطہ کیا اور ایک ماہ کیلئے اپنے تبادلے رکوانے کیلئے ریحان الائچی کے ذریعے 70 لاکھ میں سودا طے پا گیا۔ اب یہ افسران اس ایک ماہ میں بلڈرز اور عوام سے زیادہ سے زیادہ لوٹ کھسوٹ کریں گے۔ پھر آئندہ ماہ کا معاملہ طے کریں گے۔ اس لٹیرا شاہی میں DG کا فرنٹ مین اور کرپشن میں ماضی کا ساتھی ریحان الائچی ملوث ہے۔ اس کی پٹہ سسٹم ٹیم میں ضلع وسطی کے بلڈنگ انسپکٹر امیر الحسن ‘اے ڈی سینٹرل اسد خان ‘ اورنگزیب ‘ صبور سلیم ‘AD ندیم شیراز ‘ دلیپ کمار شامل ہیں۔ SBCA کو نگراں حکومت کا نعرہ ‘ دیانت ونظم وضبط کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہے بلکہ DG اسحاق کھوڑو اور ریحان الائچی اپنی پٹہ سسٹم ٹیم کے ساتھ ماضی میں کروڑوں کی کرپشن کو اب اربوں روپے کا سنگ میل چھونے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ لوگ بلڈرز کی سائٹ پر تھوڑپھوڑ کے بعد ان سے بریانی چباتے ہوئے صاف کہتے ہیں کہ توڑیں گے بھی ہم ‘ بنائیں گے بھی ہم’ بس سودا طے کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*