نیوزی لینڈ کے ساحل سے نایاب نسل کی شارک کا نوزائیدہ بچہ دریافت

نیو زی لینڈ میں سائنس دانوں نے ساحل سمندر سے نایاب نسل کی شارک مچھلی کا  نوزائیدہ بچہ دریافت کرلیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق دریافت ہونے والی گھوسٹ شارک کا شمار تیزی سے معدوم ہوتی سمندری حیات میں کیا جاتا ہے۔ اسے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف واٹر اینڈ ایٹموسفیرک ریسرچ کے سائنس دانوں نے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے سے حادثاتی طور پر دریافت کیا ہے۔

اس نایاب شارک کو دریافت کرنے والی ٹیم کی سربراہ ڈاکڑ برٹ فینیوسی کا کہنا ہے کہ سمندر کے اندر گہرائی میں رہنے والی گھوسٹ شارک جسے شیمیرہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے شاد و نادر ہی ساحل پر پائی جاتی ہے اور اس کے نوازائیدہ بچے کا ساحل پر نظر آنا بہت ہی غیر معمولی واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حادثاتی طورپر ہونے والی دریافت ہے کیوں کہ اس وقت ہم سمندری آلودگی کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے لیے زیر آب تھے تھے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جس وقت ہم نے گھوسٹ شارک کے اس بچے کو دریافت کیا تو اس کا پیٹ انڈے کی زردی سے بھرا ہوا تھا جو اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ اسے حال ہی میں جنم دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر بِرٹ کا کہنا ہے کہ گھوسٹ شارک کے بچوں کی خصوصیات بالغ مچھلیوں کی نسبت مختلف ہوتی ہیں، ان کی غذا، جسامت، شکل اور رہنے کا طریقہ اپنے بڑوں کی نسبت مختلف ہوتا ہے اور اس بچے کی مدد سے ہمیں گھوسٹ شارک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*