کراچی(اسٹاف رپوٹر)ٹریفک حادثات میں معصوم بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور بچی کے والدین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ،5 افراد کی لاش ملیں ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر فیوم چوک کے قریب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے رکشا میں جا گھسی جس کے نتیجے میں رکشا الٹ گیا اور اس میں سوار 8 سالہ بچی عائشہ دختر ساجد سر پر شدید چوٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی جبکہ بچی کی والدہ شبانہ زوجہ ساجد اور رکشا ڈرائیور غلام عباس زخمی ہوگئے،پولیس نے پہنچ کر کار سوار خاتون کو کار سمیت حراست میں لے لیا ہے،متوفیہ کے بھائی نے بتایا کہ بہن کی طبیعت خراب تھی ،والدہ اسے لے کر گلستان جوہر ڈاکٹر کے پاس گئیں تھیں، واپسی پر عائشہ نے کہا کہ بھوک لگ رہی ہے جس پر والدہ نے پرفیوم چوک کے قریب ایک فاسٹ فوڈ کے باہر رکشہ رکوایا، اسی دوران تیز رفتار کار جسے خاتون چلا رہی تھی کھڑے رکشے کو ٹکر مار دی،حب چوکی نظر چورنگی شاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان 16برس کا حیات ولد محمد عظیم دم توڑ گیا جبکہ 14 سالہ مضروب ذاکر ولد محمد ابراہیم زخمی ہے، دریں اثنا کورنگی شرافی گوٹھ کچی آبادی کے قریب گھر میں مبینہ طور پر پھندا لگا کر 28سال کے گلزار ولد شیر دل نے خوکشی کر لی ، لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی کے گھر والوں نے بیان دیا ہے کہ متوفی کافی دنوں سے پریشان تھا، ابراہیم حیدری تھانے کی حدود چشمہ گوٹھ سورتی محلہ احسن مسجد کے قریب گھر سے 23سالہ ماجد علی کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، تین ہٹی مزار کے گیٹ کے قریب 22 سال کے شخص کی لاش ملی ، شناخت نہیں ہوسکی ،نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں فٹ پاتھ سے71سال کے اورنگزیب خان ولد امیر داد خان کی لاش ملی، موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ،لانڈھی چشمہ گوٹھ سورتی محلہ احسن مسجد کے قریب گھر سے ملنے والی 23 سالہ ماجد علی ولد نور الدین کی پھندا لگی لاش ملی جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
Loading...