سابقہ اہلیہ نے رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی تعریف کردی

بالی ووڈ اسٹار رہتیک روشن کی مبینہ گرل فرینڈ صبا آزاد نے اداکار کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کا دل جیت لیا۔

سوزین خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے سابق شوہر، اداکار رہتیک روشن کی مبینہ گرل فرینڈ صبا آزاد کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں صبا ممبئی کی ایک تقریب میں اسٹیج پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’کیا شاندار شام تھی!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’صبا آزاد، آپ بہت ہی زبردست اور باصلاحیت ہیں‘۔

سابقہ اہلیہ نے رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی تعریف کردی

سوزین خان کے تعریف کرنے پرصبا آزاد نے ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ’بہت شکریہ سوزی، یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ گزشتہ رات وہاں پر تھیں‘۔

سابقہ اہلیہ نے رہتیک روشن کی گرل فرینڈ کی تعریف کردی

خیال رہے کہ رواں ماہ اداکار رہتیک روشن اور صبا کو ممبئی کے ایک ریستوران سے ایک ساتھ نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اداکار کے صبا کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*