
روزنامہ قومی اخبار کی خبر پر کارروائی
سینئرڈائریکٹر اسٹیٹ KMCمحترمہ سمیرہ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پتھارا مسمار کردیا گیا
ان کی اس کارروائی کا انسپکٹر راحیل نے کوئی اثر نہیں لیا اور مچھی میانی مارکیٹ میں جعلسازی پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی
کراچی (رپورٹ: اے آر ملک) روزنامہ قومی اخبار کی خبر پر سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ محترمہ سمیرہ کے احکامات پر کارروائی، گارڈن کے ایم سی مارکیٹ میں غیر قانونی دکانیں مسمار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں روزنامہ قومی اخبار نے KMCمیں انسپکٹر راحیل و دیگر کے زیر سایہ غیر قانونی دکانوں کی خبریں شائع کی تھیں ، اسپر سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ محترمہ سمیرہ نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے اورگارڈن KMCمارکیٹ میں غیر قانونی دکانیں مسمار کردیا گیا، تاہم اس کا کوئی اثر انسپکٹر راحیل نے نہیں لیا اور جعلسازی اور غیر قانونی دھندوں سے پیسہ پٹورنے میں مصروف ہے جس سے ادارے کی بدنامی ہورہی ہے۔