امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کیرولائنا کے بیرونی کنارے سمندرمیں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 8 مسافر سوار تھے ان میں سے ایک مسافر کی لاش نکال لی گئی جبکہ 7 مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی حالت سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ اس حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچا ہوگا۔

حکام نے مسافروں کے گھر والوں کو کہا کہ کوسٹ گارڈ اپنا کام کر رہے ہیں مسافروں کے جسم کی تلاش جاری ہے۔

تلاشی میں کوسٹ گارڈ کے تین اسٹیشنوں کی کشتیاں ایک ہیلی کاپٹر، مقامی فائر اینڈ شیرف ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار اور نیشنل پارک سروس بیچ کے عملے شامل ہیں۔

امریکی کوسٹ گارڈ کیپٹن میتھیو جے بیئر نے میڈیا کو بتایا کہ مختلف ایجنسیوں کے متعدد جہازوں نے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نارتھ کیرولینا کے گورنر رائے کوپر نے اس حادثے کے بعد جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہماری دعائیں مسافروں کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی ریاست اور مقامی ایجنسیوں کے لوگوں کے مشکور ہیں جو کوسٹ گارڈ عملے کے ساتھ مل کر مسافروں کی تلاشی میں مدد کر رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*