اوگرا کی پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

16  فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی  ہے۔

اوگرا نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز  پیش کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے ۔ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں ۔

قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*