علی زیدی یا فواد چوہدری، حریم شاہ کا اگلا نشانہ کون؟

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور سیاستدانوں کو بےنقاب کرنے کی وجہ سے مشہور حریم شاہ نے ایک اور سیاستدان کو ایکسپوز کرنے کا عندیہ دے دیا۔

حریم شاہ نے گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان کو بےنقاب کیا تھا اور انہیں خبردار بھی کیا تھا کہ وہ انکا نام کسی جگہ نہ لیں ورنہ انکے موبائل میں تمام ڈیٹا موجود ہے جو وہ منظرِ عام پر لے آئیں گی۔

اب حریم شاہ نے ایک شخص کے ہمراہ  اپنی تین تصاویر جاری کیں جس میں اس شخص کے چہرے کو ایموجی سے چھپا دیا گیا اور سوال کیا گیا کہ اندازہ لگائیں کہ یہ لوٹا کون ہے؟

حریم شاہ کا ’لوٹے‘ سے مراد پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے رہنما ہے۔

اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداداپنے اندازے لگانے میں مصروف ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ فواد چوہدری ہیں تو کسی نے اس معاملے میں علی زیدی کا نام لیا۔

ایک صارف نے حریم شاہ کے ٹوئٹ کے ردعمل میں لکھا کہ ‘حریم شاہ ایک ایک کر کے ان سب عیاش خوروں کی حقیقت عوام کے سامنے لا رہی ہے‘۔

طاہر ملک صارف نے لکھا کہ ’حریم شاہ کی ویڈیو/فوٹو لیکس سے دو قسم کے افراد کو تکلیف ہو رہی ہے، ایک تو وہ جو ویڈیو میں موجود، دوسرے پٹواری۔ پی ٹی آئی والوں کو تو خوش ہونا چاہیے، اگر خوش نہیں ہونا چاہتے تو حریم پر تنقید کے بجائے نیوٹرل ہی ہو جائیں‘۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*