جی ایف ایس کا ملیر ٹاؤن فیز ون لوڈ شیڈنگ سے پاک

گلوبل فنانشل سولوشنربلڈرز کے سی ای او عرفان واحد نے ملیر ٹاؤن فیز ون میں بٹن دبا کر بجلی پلانٹ کا افتتاح کردیا

جی ایف ایس نے روایت برقرار رکھتے ہوئے اایک اور وعدہ پورا کر دیا ،ماشا اللہ ملیر ٹاؤن فیز ون میں بجلی آچکی ۔ عرفان واحد

ملیر ٹاؤن کے آلاٹیز کو چاہے کہ وہ اپنے پلاٹس پر تعمیراتی کام شروع کریں کیونکہ آپ کے پلاٹس کی قیمت پوری ہو چکی، خطاب

طارق محمود، محمدعلی معارفانی،شبرجعفری، محمد اعجاز، برہان پوما، کاشف مغل، حسیب طارق ، محمد سلیم خان ، اریب طارق اور دیگر کی شرکت

کراچی(رپورٹ،وسیم خان) گلوبل فنانشل سولوشنز (GFS) بلڈرز اینڈ ڈولپیرز کے سی ای او عرفان واحد نے ملیر ٹاؤن فیز ون میں بٹن دبا کر بجلی پلانٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر عرفان واحد نے کہا ہے کہ الحمد اللہ جی ایف ایس نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے اور آج ماشا اللہ ملیر ٹاؤن فیز ون میں بجلی آچکی ہے اور ملیر ٹاو¿ن کے آلاٹیز کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ ملیر ٹاؤن فیز ون لوڈ شیڈنگ سے پاک ہے یہاں پر سب اسٹیشن کا قیام عمل میں آچکا ہے ملیر ٹاؤن کی پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی جس کی بدولت آج یہ موقع ملا انہوں نے کہا کہ ملیر ٹاؤن کے آلاٹیز کو چاہے کہ وہ اپنے اپنے پلاٹس پر تعمیراتی کام شروع کریں کیوں کہ آپ کے پلاٹس کی قیمت پوری ہو چکی ہے گھروں کی تعمیر میں اب مزید دیر نہ کریں کیوں کہ آگے مزید مہنگائی ہونے سے تعمیراتی میٹریل کی قمیتوں میں اضافہ ہوگا اس لیے مزید دیر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسٹمرز سروس کا آغاز بھی کر رہے ہیں اس عمل سے کسٹمرز کے جو بھی مسلے مسائل ہونگے وہ حل کریں گے پانی گیس بجلی کی فراہمی کے بعد کشادہ پارکس اور مسجد تعمیر ہو چکی ہیں مزید کام چل رہے ہیں جی ایف ایس کی تمام تر سوسائٹیز لیگل ہیں اور لیز موجود ہیں اس حوالے آلاٹیز پروجیکٹ مینجر سے رابطہ کریں عرفان واحد نے مزید کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسی جذبہ سے سرشار ہوکر ہم اپنے کام سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں جس کے پاس اپنا ذاتی گھر نہیں ہے ان کے لئے گھروں کا فراہمی کو یقینی بنائیں انہوں کہا کہ الحمداللہ جی ایف ایس نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی کام کررہا ہے اور کامیابی کی منزلوں کو طے کرتا جارہا ہے اس وقت گرچہ سیاسی و معاشی بحران کا ملک اور عوام کو سامنا ہے اور تعمیراتی صنعت بھی مشکل دور سے گزر رہی ہے کیوں کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقوں کو بے حد متاثر کر رکھا ہے اس کے باوجود بھی جی ایف ایس پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے پروجیکٹ تعمیر کررہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر جی ایف ایس کو بھر پور پزیرائی مل رہی ہے اور لوگوں کا اعتماد بھروسہ ہماری کامیابی کا واضع ثبوت ہے اس موقع پر طارق انٹر پرائز کے روح رواں طارق محمود، جی ایف ایس کے محمدعلی معارفانی،شبرجفعری، محمد اعجاز، برہان پوما، کاشف مغل، حسیب طارق ، محمد سلیم خان ، اریب طارق ، قمر بلوچ، اسد ایوب، طحہ، عیمر آفریدی، آصف جعفری، احسن، حارث، اور دیگر موجود تھے طارق انٹرپرائز کے چیرمین طارق محمود نے کہا کہ وہ عرفان واحد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ملیر ٹاو¿ن میں لائٹ آگئی ہے جی ایف ایس اپنی انتھک محنت جدوجہد اور عوام کے بھرپور تعاون کی بدولت آج الحمداللہ ایک جانا پہچانا عالمی سطح کے ایک معروف برانڈ کی شکل اختیار کر چکا ہے کراچی سے نوری آباد اور ملتان سے اسلام آباد، پشاور اور بیرون ممالک لندن، بحرین، قطر عرب امارات میں سرگرم عمل ہے عرفان واحد تعمیراتی صنعت میں کام کرنے کے ساتھ سماجی و فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں اور بلا تفریق سب کی خدمت کررہیں ہیں مجھے بھی ہمیشہ سپورٹ کیا ہے یہ نیت کے صاف اور دل کے سچے انسان ہیں وہ جس طرح اپنے ادارے کے زریعہ سے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ہم ان کو خراج تحسن پیش کرتے ہیں اور ان کی مذید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں معروف کمپیئر نعت خواں اسد ایوب نے کہا کہ عرفان واحد جس انداز سے اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں اس میں دو تین اہم چیزیں شامل ہیں عرفان واحد اپنے قول کے پکے ہیں ارادوں کی مضبوطی اور نیت کی صفائی کارفرما ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*