پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اپنے متعلق پھیلائی جانے والی بےبنیاد افواہوں پر پھٹ پڑیں اور نجی نیوز پورٹل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نیو نیوز کے فیس بُک پیج پر ایک ویڈیو بعنوان ’اداکارہ حبا بخاری بھی گھریلو تشدد کا شکار، حیران کن انکشافات‘ اپلوڈ کی گئی جس میں اداکارہ کے حوالے سے انکشافات کیے گئے۔
یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اداکارہ نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا۔
اداکارہ نے اپنے خلاف من گھڑت باتیں پھیلانے والے نجی نیوز پورٹل کا ایک اسکرین شوٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا اور اس پر زبردست ردعمل دیا۔
انہوں نے پروپگینڈا کرتی اس ویڈیو کو ’زرد صحافت’ قرار دیا۔ حبا بخاری نے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے چھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ’زرد صحافت’ ہے،جھوٹ پھیلانا بند کریں یہ نہایت شرمناک عمل ہے۔