ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز اسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد تین مقدمات میں مطلوب تھیں، وہ تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ طبعیت ناسازی کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*