کیر تھر نیشنل پارک سے نایاب فوسلز برآمد

کیر تھر نیشنل پارک کے پہاڑی سلسلے میں ہزاروں سال قدیم زندگی کے آثار کے علاوہ نایاب نسل کے جانوروں کے فوسلز پائے جاتے ہیں۔

حال ہی میں کیر تھر نیشنل پارک سے محکمۂ جنگلی حیات کو آبی حیات سمیت بہت سے درختوں کی لکڑیوں کے نایاب فوسلز بھی ملے ہیں۔

پتھر بننے والے یہ نقوش دراصل زمین کے ارتقائی دور کے کسی جاندار کی باقیات ہیں جو کبھی اس زمین پر زندگی کی رمق ہوا کرتے تھےجو مر گئے تو قدرت نے انہیں محفوظ کر دیا۔

آج ان فوسلز کی مدد سے قدیم زندگی کے بارے بہت کچھ جانا جا سکتا ہے۔

ڈائنو سار کا ڈھانچہ ہو یا چھوٹا سا کوئی سمندری خول، ماضی کے یہ جاندار آج بھی کسی نہ کسی طور پر زندگیوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

گزرے ہوئے وقت کی حقیقتیں سمیٹے یہ فوسلز تحقیق کرنے والوں کو بہت کچھ بتانے والے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*