چین میں کورونا کی دوا پیکس لووڈ کو منظوری مل گئی

چین میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے فائزر کی گولی پیکس لووڈ کے استعمال کی منظوری دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائزر کی گولی پیکس لووڈ کورونا وائرس کی ہلکی اور معتدل علامات والے بالغ مریضوں کو دی جا سکے گی۔

فائزر کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوا پیکس لووڈ سے متعلق 100 سے زائد ممالک سے گفتگو جاری ہے۔

اس سے قبل امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملک میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے فائزر کی گولی استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔

امریکی دواساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ Paxlovid بیماری کے شدید ہونے کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

فائزر کی گولی پیکسلووڈ 12 سال کے بچے اور زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ دوا کورونا وائرس کے مریض کو دن میں 2 مرتبہ 5 روز تک استعمال کرنی ہو گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*