کرنٹ لگنے، ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، 5 افراد کی لاش ملیں ، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میٹرو شاپنگ مال کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 70 سالہ مبشر اللہ خان جاں بحق ہوگیا ، سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی گیٹ نمبر ایک کے قریب ٹریفک حادثے میں 58 سالہ عبدالواحد جاں بحق ،34 سالہ آدم جان شدید زخمی ہوگیا ، عائشہ منزل عرشی شاپنگ مال کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،عمر 45 سال کے قریب ہے ، فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی، صدر اکبر روڈ پر کرنٹ لگنے سے 23 سالہ تنویر جاں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں کھراپار نمبر ایک رحمانیہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ، عمر 50 سال کے قریب ہے، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی چلتے ہوئے گر گیا تھا، ریکسر پل کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ، شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، عیسیٰ نگری لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب فٹ پاتھ سے 66 برس کے شخص کی لاش ملی، کورنگی انڈس اسپتال کے قریب فٹ پاتھ ایک شخص کی لاش ملی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، سچل کے علاقے غازی گوٹھ میں مکان سے 27 سالہ شکیل ولد محمد حسین کی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشان اور گلے پر چھری کا وار کیا گیا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ مزدور مل کر مذکورہ کوارٹر میں رہتے تھے، مقتول کا اپنے ساتھی مزدور سے کسی بات پر رات میں جھگڑا ہوا اور ملزم اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*