کراچی: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔

کراچی کے علاقے باغِ کورنگی میں رات 9 بجے سے بجلی بند ہے، کورنگی کی گلشنِ ملت سوسائٹی میں رات 10 بجے سے بجلی غائب ہے۔

نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر کے علاقوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے

گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*