مردم شماری میں کم گنا جانا کسی صورت قبول نہیں، خالد مقبول

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت10 مئی کو کراچی میں مردم شماری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا فیصلہ عارضی مرکز بہادر آباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ہوا، جس میں سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں مردم شماری کے دوران شہری علاقوں بالخصوص کراچی اور حیدر آباد کی آبادی کو کم گنے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ مردم شماری میں کم گنا جانا کسی صورت قبول نہیں یہ ایم کیو ایم پاکستان کیلئے سرخ لکیر ہے اس ضمن میں ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی کیوں کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کا براہ راست تعلق مردم شماری سے ہے، مردم شماری کی بنیاد پر ہی وسائل کی تقسیم ہوتی ہے جو ترقی کی بنیاد ہے، رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان اور سینسز کمشنرز سے مطالبہ کیا کہ درست مردم شمار ی کو ممکن بنایا جائے اور تمام افراد کو درست طریقے سے گنا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*