وزیراعظم نے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، مصطفیٰ کمال

مردم شماری میں جب تک ایک، ایک فرد کو نہیں گِن لیا جاتا اسے نہیں ماننا چاہیے

امید کرتے ہیں جو غلطیاں سامنے آئی ہیںان کو دور کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے مردم شماری کے حوالے سے ملاقات کی ہے، انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔پارلیمنٹ ہاوس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری پر وزرا سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفد اسلام آباد میں مردم شماری، حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ملاقاتوں کیلئے موجود ہے، امید کرتے ہیں جو غلطیاں سامنے آئیں ان کو حل کیا جائے گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری میں جب تک ایک، ایک فرد کو نہیں گِن لیا جاتا اسے نہیں ماننا چاہیے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*