دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آسٹریا کے اخبار Wiener Zeitung نے 1703ئ میں سرکاری سرپرستی میں اشاعت شروع کی تھی۔تین صدیوں سے شائع ہونے والے اخبار نے جمعرات کے ایڈیشن میں ادارے کے باضابطہ بند کرنے کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایڈیشن کے سرورق پر سال اشاعت 1703 اور سال اختتام 2023 چھاپا گیا ہے۔ اخبار بند کرنےکا فیصلہ آسٹریا کی پارلیمنٹ میں سرکاری اخبارات بند کرنے کا بل پیش ہونےکی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بل میں سرکاری اخبارات کو ڈیجیٹیل کرکے نئے صحافیوں کیلئے تربیت گاہ میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بل کی منظوری تک دنیا کا سب سے قدیم اخبار 30 جون تک کاغذی شکل میں شائع ہوتا رہے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*