مجرموں کے سروں کی قیمت مقرر

صوبے بھر پر قائم تمام ٹول پلازہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نصب کئے جائیں گے، سندھ حکومت کا فیصلہ

سندھ کابینہ نے قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس انکاو¿نٹر کے مجرموں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے مقرر کردیئے

سی سی ٹی وی کیمرا ہر آنے اور جانے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی خود ہی پہچان کر کے اسکو ریکارڈ کرے گا، سندھ کابینہ

:کراچی ( کرائم رپورٹر راؤ عمران ) سندھ کابینہ نے مجرموں کے سر کی قیمت مقرر کردی جبکہ تمام ٹول پلازہ پر جدید سی سی ٹی وی کیمرا نصب کئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے ٹول پلازہ پر داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرا لگانے کا آئٹم پیش کیا سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر پر قائم تمام ٹول پلازہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نصب کئے جائیں ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں تمام ٹول پلازہ پر کیمرا نصب ہونے سے 1.567 بلین روپے کی ضرورت ہے میں فنڈز مہیا کرنے کیلئے تیار ہوں اگر کنسلٹنٹ 15 یوم میں ہائیر کیا جائے میں چاہتا ہوں کہ جولائی تک اس کا ٹینڈر جاری ہوجائے سی سی ٹی وی کیمرا ہر آنے اور جانے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی خود کی پہچان کر کے ریکارڈ کرے گی سندھ کابینہ نے اسکیم منظور کر دی ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، سندھ کابینہ کا مجرموں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے سندھ کابینہ نے قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس انکاو¿نٹر کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے مقرر کردیئے ہر ایک مجرم، قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور پولیس انکاو¿نٹر کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کر دی زیادہ سے زیادہ سر کی قیمت دس لاکھ روپے ہوگی، سندھ کابینہ کا سیکریٹری داخلہ سعید منگریو کو خراج تحسین سیکریٹری داخلہ سعید منگریو کل رٹائر ہوجائیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*