تاسک فورس کے شاہ لطیف ٹاؤن ،محمودآباد، پاک کالونی، اورنگی میں گٹکے کے کارخانوں پر چھاپے
شاہ لطیف ٹاو¿ن پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ 2 بھرے ہوئے چھالیہ کے کٹے ۔ چونا ،تمباکو ،1 کٹا پتی و دیگر ماوا گٹکا بنانے والا سامان برآمد
پاک کالونی پولیس نے بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر کے کارخانے پر چھاپہ مار کر مضر صحت گٹکا ماوا، ۔ اس میںستعمال ہونے والا میٹریل و مشینری برآمدکرلی
اورنگی پولیس کا ایم پی آر کالونی میں گٹکا ماوا کے کارخانے پرچھاپہ ، مطلوب ملزمان کی فہرستوں میں A کیٹیگری پر شامل متعدد ملزمان دبوچ لیے
کراچی (کرائم رپورٹر) گٹکے مافیا کے خلاف آپریشن کرنیوالی تاسک فورس نے شاہ لطیف ٹاو¿ن،محمودآباد، پاک کالونی، اورنگی میں گٹکے کے کارخانوں پر چھاپے پولیس نے شہر بھر سے 80 گٹکا فروشوں کو گر فتار کرلیا تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاو¿ن پولیس کا گٹکے فیکڑی پر چھاپہ دوران چیکنگ 2 بھرے ہوئے چھالیہ کے کٹے ، 80/100 کلو بھیگی ہوئی چھالیہ 2 پیکنگ کے بورے ،1 بورا گٹا ماوا میں استعمال ہونے والا چونا ،تمباکو ،1 کٹا پتی ، کانٹا پیکنگ رول و دیگر ماوا گٹکا بنانے والا سامان برآمد کیا گیا 2 ملزمان محمد بلوچ عرف محمد ولد احمد اورعبدالوہاب ولد احمد کو گرفتار کرلیا محمودآباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں چھاپہ مار کاروائی 3 من سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا اور دو کلو چرس برآمد کرلی کاروائی کے دوران پولیس نے چار ملزمان مشتاق پٹل، ریاض اور جاوید اور کریم بخش کو حراست میں لے لیا مدینہ کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث لسٹڈ ملزم عامر ولد محمد صدیق کو گرفتار کرکے 20 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ پاک کالونی پولیس نے بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر کے کارخانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مضحر صحت گٹکا ماوا، گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا میٹیریل و مشینری برآمد کر کے گٹکا ماوا ڈیلر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ سرجانی پولیس نے خدا کی بستی روزی موڑ کے قریب سےگٹکا ماوا فروشی میں ملوث 03 ملزمان خالد پرویز عرف لنگڑا، محمد فرقان عرف لاو¿تی اور ہیریسن اسلم عرف جون سن کو گرفتار کر کے گرفتار ملزمان سے وافر تعداد میں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد منگھوپیر پولیس نے لسٹڈ مطلوب دو گٹکا ماوا فروش ملزمان رحمت اللّٰہ عرف نعمت ولد جلیل خان اور عزیر ولد عبدالقادر کو گرفتار کرکے پانچ کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد۔ اورنگی پولیس کا ایم پی آر کالونی میں مضر صحت گٹکا ماوا کے کارخانے پرچھاپہ مار کر مطلوب ملزمان کی فہرستوں میں A کیٹیگری پر شامل ملزم حاجی محمد حنیف گرفتار کرکے 300 عدد پڑیاں تیار جبکہ بھاری تعداد میں غیر تیار گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد۔سعید آباد پولیس نے منشیات فروشی و گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان تنویر عرف تنو ، یاسر ولد ملنگ شاہی، راجہ دانش، عامر اور راجہ افسریاب کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1130 گرام چرس، 115 گرام آئس اور 190 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد شاہ لطیف ٹاو¿ن پولیس نےشفیع گوٹھ دو گٹکا ماوا فروش محمد بلوچ اور عبدالوہاب کو گرفتار کرکے قبضہ سے تقریبا 80 کلو چھالیہ اور 30 کلو گٹکا ماوا بنانے والا سامان برآمد کرلیا