کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر کے 20 لاکھ روپے مالیت کے 20 دن سے گمشدہ زیورات ایئر پورٹ پولیس نے ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیے۔ایس ایچ او ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی کے راستے پرواز ای کے 602 سے 10 مارچ کو کراچی پہنچے تھے، پولیس نے ٹیکنیکل طریقے سے تلاش کے بعد ناصرف بیگ لے جانے والے مسافر کو تلاش کر لیا بلکہ محمد اسلم کو تھانے بلوا کر تمام سامان بھی ان کے حوالے کیا۔
Loading...