گیس بحران شدت اختیا رکرگیا

کراچی شہر کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، سحری و افطاری میں بھی مشکلات، گورنر ہاو¿س کی گیس بھی غائب

کورنگی، لیاری، کھارادر، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاو¿ن، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن اقبال مییں پریشر کم

سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کا بھی سامنا ہے، حکام سروے کریں، شکا یات کا فوری ازالہ کیاجائے ،مکین

گور نر بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے سحری کرنے ریسٹورنٹ پہنچ گئے، ڈاکٹر فاروق ستار بھی ہمراہ تھے، شہریوں نے سلفیاں بنائیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کورنگی، لیاری، کھارادر، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاو¿ن، ملیر، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاو¿ن، لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جا ری ہے۔مکینوں کو سحری و افطاری میں بھی شدید مشکلا ت کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے ، شہر کے کئی علاقوں میں سحری و افطاری میں بھی گیس کی بند ش کا سلسلہ جا ری ہے، کئی علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کا بھی سامنا ہے۔شہر کے دیگر علاقوں کی طرح کورنگی نمبر چھ کے علاقے میں اٹھارہ دن سے گیس کی فر اہمی بند ہے ،مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کو کئی بار شکایت درج کر اچکے ہیں لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے بہت سے لوگوں نے نقل مکانی کرلی۔مکینوں نے بتایا کہ کورنگی نمبر چھ سیکٹر اکیاون سی میں اٹھارہ دن ہوگئے ،گیس کی فراہمی بند ہے جس کی کئی شکا یت درج کر ائی جا چکی ہیں لیکن گیس کی بحالی نہیں ہو سکین سحری و افطاری میں شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ کئی علاقوں میں ایس ایس جی سی کی ٹیمیں شکایات کے ازالے کے لیے کام کررہی ہیں,دوری طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاو¿س میں بھی گیس نہیں آرہی، جب پوچھو کہتے ہیں گیس نہیں آرہی، کوئی مجھ سے پوچھے تو صحیح میں باہر کھانا کھانے کیوں آرہا ہوں۔کراچی میں گورنر سندھ نے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر سحری کی، ان کے ساتھ سینیئر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس شہر میں سمندر ہے پانی نہیں ہے، بجلی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پتا چلا کہ کل جماعت اسلامی علامتی دھرنا دینے گورنر ہاو¿س کے باہر آرہی ہے، میں نے حافظ صاحب سے کہا ہے کہ اگر شام کے وقت آئیں گے تو افطار میری طرف سے، اور رات میں آئے تو سحری میری طرف سے ہوگی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*