ماہر امراض چشم کے قتل کی تحقیقات جاری، ٹیم جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرے گی، موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیاجائیگا
ابھی تک قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے، اکٹربیربل کی ٹارگٹ کلنگ کی پولیس کی جانب سے مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش جاری
پولیس کی جانب سے سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی گئی ،، تفتیشی ٹیم اسپتال میں موجود زخمی خاتون قراة العین کاتفصیلی بیان لے گی
قراة العین اور ڈاکٹر بیربل کے درمیان 11 سال سے شناسائی تھی، خاتون کا بھائی بھی ڈاکٹر کا ملازم رہا، تین ماہ پہلے چھوڑی تھی، تفتیش
کراچی ( کرائم رپورٹر راو¿ عمران )پولیس کی جانب سے ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، ٹیم جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرے گی اور واقعے کے وقت ایکٹیو موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، تاہم ابھی تک قتل کے محرکا ت واضح نہیں ہوسکے ہیں کیونکہ پولیس حکام کے مطابق قتل کے پیچھے کوئی بھتہ خوری یا سیاسی مقصد سامنے نہیں آئے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈاکٹربیربل کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی پولیس کی جانب سے مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش جاری ہے پولیس کی ٹیم ایک مرتبہ پھر جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ، ڈاکٹر بیربل کی گاڑی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جائےوقوعہ پرپہنچی تھی ، پولیس بھی انہی راستوں سے ہوتی ہوئی موقع پرپہنچی۔پولیس کی جانب سے مزید سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی گئی ہے ، تحقیقاتی ٹیم آج جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرے گی اور واقعے کے وقت ایکٹیو موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنیکل طریقے سے مشتبہ نمبرز علیحدہ کیے جائیں گے، تفتیشی ٹیم اسپتال میں زخمی خاتون قرات العین کاتفصیلی بیان لےگی، قرہ العین اور ڈاکٹر بیربل کے درمیان 11 سال سے شناسائی تھی۔ڈاکٹر بیربل روزصبح 8بجے قرہ العین کوگلشن اقبال سے پک کرکے اپنے ساتھ کلینک لاتے تھے اور 12بجے قرة العین جناح اسپتال روانہ ہوجاتی تھیں، جس کے بعد شام میں دونوں اکٹھے گھر واپس جاتے تھے۔کل بھی معمول کےمطابق گھر واپس جاتے ہوئے واقعہ پیش آیا ، قرة العین جناح اسپتال میں نرس ہے اور چند ماہ قبل تک قرة العین کا بھائی مقتول ڈاکٹر کے پاس ملازم رہا ہے ، تین ماہ قبل قرة العین کے بھائی اویس نے ڈاکٹر کے پاس سے ملازمت چھوڑی