9ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 8.11 فیصد کم ہوگئی، ادارہ شماریات

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.11 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 24.99 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

وفاقی دارہ شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوارکے بارے میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ( جولائی سے مارچ)کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

زیرتبصرہ مدت کے دوران  غذائی  شعبہ 8.71 فیصد، مشروبات  3.39 فیصد ، تمباکو 23.78 اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں  16.03 فیصد گراوٹ آئی ہے۔

اسی طرح لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.22 فیصد، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 5.42 فیصد، کیمیکلز 6.29 اور کھادوں کی پیداوار میں 9.54 فیصد  کی کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زیرتبصرہ مدت کے دوران  فارماسیوٹیکلز سیکٹر کی پیداوار میں 23.20 فیصد ، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 4.02 فیصد ، آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 42.48 فیصد اور  فرنیچر  کے شعبے کی پیداوار میں 48.26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*