64 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیدیا

گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کو پاکستان کا اہم مسئلہ کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس میں  ملک بھر سے 5  ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

سروے کے مطابق جولائی 2021 میں 44 فیصد لوگ مہنگائی کو اہم مسئلہ کہتے تھے لیکن اب 64 فیصد پاکستانی مہنگائی سے پریشان ہیں جس کے بعد 21 فیصد بے روزگاری جب کہ 07 فیصد کرپشن کو ملک کا اہم مسئلہ سمجھتے ہیں ۔

 مہنگائی کو ملک کا اہم مسئلہ کہنے والوں کی شرح آبادی ہر طبقے میں تقریباً برابر ہے ۔ 

 68 فیصد خواتین مہنگائی کو ملک کا اہم مسئلہ کہتی ہیں تو 62 فیصد مرد مہنگائی بڑھنے کا شکوہ کررہے ہیں تاہم 30 سال کے نوجوان سے لے کر 50 سال سے زائد عمر کے ہر فرد نے مہنگائی کو اپنا اہم مسئلہ بتایا ہے ۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*