5 بہنوں کا اکلوتا بھائی ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی کا ایک اور شہری سفاک ڈاکو کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا، بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی

نارتھ کراچی میں پیدل آکر لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکو نے مزمل کو بیوی، معصوم بچوں اوربھانجی کے سامنے مارا

ڈاکو نے مزمل کی بیوی سے پرس چھینا،مقتول نے پرس اٹھانے کی کوشش کی تو ڈاکو نے گولی ماردی،نوجوان موقع پر جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)نارتھ کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں پیدل آنے والے ڈاکو نے 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بیوی، 2 معصوم بچوں اور بھانجی کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ڈاکو نے مزمل نامی شہری کا پرس چھیننے کی کوشش کی، اس دوران پرس گر گیا، مقتول مزمل پرس اٹھانے لگا تو قاتل فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، مزمل نے موقع پر ہی دم توڑ دیاجبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2 شاہنواز بھٹو کالونی جمعرات بازار گراو¿نڈ کے قریب میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا مزمل اپنی بیوی، بھانجی اور 2 بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ مزمل کی بہن نے بتایا ہے کہ مزمل 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جو ویلڈنگ کا کام کرتا تھا،، اس کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی تھی، مزمل کی بیوی کو ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ اس کا شوہر انتقال کر گیا ہے مقتول مزمل پی آئی بی کے علاقے سے شاہنواز بھٹو کالونی میں اپنی بڑی بہن سے ملنے آیا تھا واقعے کے وقت مقتول مزمل کے ساتھ موجود اس کی بھانجی نے بتایا کہ سفید کپڑے پہنے ملزم پیدل آیا اور اس نے اسلحہ دکھا کر ہمیں روکا انہوں نے بتایا کہ ملزم اسلحے کے زور پر مزمل کی بیوی سے پرس چھیننے لگا اس دوران پرس نیچے گر گیا تو مزمل اٹھانے کے لیے نیچے جھکا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا خواجہ اجمیرنگری پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر مزمل کوقتل کرنے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر23/87 بجرم دفعہ 302/397 کے تحت مقتول کی بہن راحیلہ کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ مدعیہ مقدمہ کے بیان کے مطابق ان کا بھائی مزمل پی آئی بی کالونی سے اپنی فیملی کے ہمراہ ان کے گھر ا?یا ہوا تھا اور واپسی کے لیے نکلا توایک موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے انہیں روکا موٹر سائیکل پر میرے بھائی کی دوبچیاں اس کی بیوی اوربھانجی سوار تھی ڈاکونے میری بھابھی سے پرس چھین کر بھاگنے کی کوشش کی ملزمان کی جانب سے پرس گھسیٹنے کے باعث مقتول موٹرسائیکل اور بیوی بچوں سمیت زمین پر گرا ملزمان نے اچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سےبھائی کوگولی گردن پر لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے کہ جبکہ پولیس نے ایک سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی ہے واقعے میں مزمل کے 4 سالہ اور 6 سالہ بچے بھی گرنے سے زخمی ہو گئے پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور اطراف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے ویڈیوز حاصل کر لی ہیں مقتول کے اہلِ خانہ نے حکومت سے انصاف طلب کرتے ہوئے قاتل کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*