24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں 120 اسٹریٹ کرائمز رپورٹ

32 موبائل/نقدی چھیننے، 8 کار چوری،8موٹرسائیکل چھیننے اور 72 چوری ہونےکی وارداتیں

پولیس اور جرائم پیشہ افرادمیں4مقابلے ،جس میں 2 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار

مجموعی طورپر 120 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس حکام کی رپورٹ

کراچی (کرائم رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں120اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 32موبائل/نقدی چھیننے،8 کار چوری،8موٹرسائیکل چھیننے اور72 چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان4مقابلے ہوئے جس میں2جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ10 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر120ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔جن میں19 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،23 کارلفٹرز،5قاتل، 23 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،10 منشیات فروش / سپلائیر جبکہ40 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ برا?مدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران 23 غیر قانونی اسلحہ ،5 کلو گرام چرس،5 چوری کے موبائل فون اور21 مسروقہ گاڑیاں جن میں دو کار اور 19 موٹر سائیکلیں شامل ہیں،کو برا?مد کیاگیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*