2 افراد نے مبینہ خودکشی کرلی، ایک شخص کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف سیکٹر 17بی میں واقع گھر میں 34سالہ معراج کی پھندا لگی لاش ملی ، اہلخانہ نے بتایاکہ کمرے میں پھندا لگا کرمبینہ خودکشی کی ہے ، محمود آباد نمبر چار گلی نمبر 6 میں28 سالہ ارسلان نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق متوفی شادی شدہ اور کافی عرصے سے بے روزگار تھا ،پنجاب چورنگی انڈر بائی پاس کے قریب فٹ پاتھ سے60 سالہ شخص کی لاش ملی ،فوری شناخت او روجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا،لاش بعد سردخانے میں رکھو ادی گئی ،علاوہ ازیں بلدیہ رئیس گوٹھ اسکانی محلہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 20سالہ نعمان ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، گلزار ہجری اسکیم 33چانڈیو چوک کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ کے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر22سالہ شان الہی ٰجاںبحق ہو گیا ، کورنگی سیکٹر 10A باغ کورنگی کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 6سالہ شایان جاں بحق ہو گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*