10 ماہ میں ایڈز کے6106 نئے کیسز

پاکستان میں HIV کا پھیلاؤتشویشناک حد تک بڑھ گیا، وفاقی وزارت صحت

پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطاً ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

سندھ میں اس I سال 10 مہینوں میں 2097 اور خیبر پختونخوا میں 815 نئے مریض سامنے آئے

ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔حکام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤتشویش ناک حد تک بڑھ گیا، ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطاً ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے دس مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، جہاں پر پچھلے دس مہینوں میں ایچ آئی وی کے 6106 نئے کیسز سامنے آئے۔وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ سندھ میں اس سال 10 مہینوں میں 2097 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 815 اور اسلام آباد میں 496 افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں پچھلے دس مہینوں میں ایچ آئی وی کے 259 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وفاق اور صوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ اگر ابھی کنٹرول نہ کیا تو ایچ آئی وی کے کیسز بھی ہیپاٹائٹس سی کی طرح کروڑوں میں پہنچ سکتے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*